نریندرمودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعظم منموہن سنگھ
جمعہ 3 جنوری 2014 12:45
نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما نریندر مودی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت کانگریس نے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن مستقبل میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے پر بہت غور کیا لیکن حالات موزوں نہ تھے، پاکستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، امید ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل پاکستان جاؤں گا۔من موہن سنگھ کا بھارتیہ جنتہ پارٹی کے سربراہ نریندرمودی کو مسلم کش فسادات کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قتل کی پشت پناہی کرنیوالا شخص بھارت کا وزیراعظم نہیں بننا چاہیے، اگر نریندو مودی وزیراعظم بنے تو یہ بھارت کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.