لاہور میں معروف سنگر سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

جمعہ 3 جنوری 2014 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) لاہور میں معروف سنگر سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اہل خانہ نے خوف میں مبتلا ہو کر پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ سائرہ نسیم کے مطابق وہ رات گئے ایک مہندی کی تقریب سے واپس آ رہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد نے ان کی غیر موجودگی میں وحدت روڈ ملتان چونگی کے قریب واقع انکے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ حادثے میں اہلخانہ محفوظ رہے۔ سائرہ نسیم کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں اور فائرنگ کے اس واقعے کے پیش نظر انھوں نے پولیس سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔