فلم”مپٹس -دی موسٹ وانٹِڈ“کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 3 جنوری 2014 13:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) والٹ ڈزنی پکچرز کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم”مپٹس -دی موسٹ وانٹِڈ“کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں سبز مینڈک نئے سال کو پْر جوش انداز میں خوش آمدید کہتا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز بوبن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سبز رنگ کے ایسے مینڈک کے گِرد گھومتی ہے جو مجرموں کی تلاش اور خاتمے کیلئے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکل پڑتاہے ۔

ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر اور کامیڈی فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے رِکی گئیر وائس،ٹے بورل اور ٹینافے سمیت دیگر کی آوازوں میں ڈائیلاگ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم رواں برس 21 مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :