سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریگی

جمعہ 3 جنوری 2014 13:24

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) سری لنکا کی ویمن ٹیم کرکٹ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ویمن ٹیم 14 سے 27 جنوری تک بھارت کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کے سلیکٹرز نے دورہ بھارت کیلئے ابتدائی 23 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے حتمی 14 رکنی ٹیم کا چناؤ بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :