اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں 11جنوری تک تعطیل کا اعلان

جمعہ 3 جنوری 2014 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید سردی کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں 11جنوری تک تعطیل کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت وفاقی امور طاہر رفیق کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 11 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان شدید سردی کے باعث کیاگیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد یکم جنوری کو کھول دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :