امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کو انسانی رہنمائی کے بغیر ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے 25 سالہ منصوبہ تیار کر لیا

جمعہ 3 جنوری 2014 15:03

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء ) ایک برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کو انسانی رہنمائی کے بغیر ہی ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے 25 سالہ منصوبہ تیار کر لیا ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی مستقبل میں بحری اور ہوائی راستوں کی حفاظتی منصوبہ بندی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو مزید موثر بنانے کے لئے 25 سالہ منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق ڈرون طیاروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی رہنمائی کے بجائے خود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہو گی، موجودہ ڈرون جی پی ایس نظام کے تحت کام کرتے ہیں جنہیں آسانی کے ساتھ جام کیا جاسکتا ہے تاہم آئندہ تیار کیے جانے والے ڈرونز کو جی پی ایس کے علاوہ دوسری ٹیکنالوجی سے اڑانے کی تیاری کی جارہی ہے جنہیں جام نہیں کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ موجودہ امریکی قاتل ڈرونز زمین پر موجود کنٹرول روم سے کنڑول کئے جاتے ہیں جو کہ خود سے ہدف کا تعین کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے اور جس سے دہشت گردوں کے علاوہ بڑی تعداد میں معصوم جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :