قطب جنوبی میں برفانی سمندرمیں پھنسے روسی بحری جہاز میں سوار 52افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا
جمعہ 3 جنوری 2014 15:05
قطب جنوبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) قطب جنوبی میں برفانی سمندرمیں پھنسے روسی بحری جہاز میں سوار 52 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ،بچائے جانے والے افراد میں سائنسدان اور سیاحوں کے علاوہ عملے کے افراد شامل تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ہیلی کاپٹر نے ریسرچ کے مختلف آلات اور سامان بھی محفوظ علاقے میں موجود آسٹریلوی بحری جہاز پر منتقل کیا ہے۔
ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد برف پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روس کے بحری جہاز ایم وی اکیڈیمک شوکالِسکی سے تمام مسافروں کو آسٹریلیا کے ایک جہاز ارورا آسٹرالیس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو مرحلہ وار دوسرے جہاز پر لے جایا گیا۔(جاری ہے)
شوکالِسکی 24 دسمبر سے قطب جنوبی کی برف میں فرانسیسی سائسنسی مرکز دومون دورفیل سے مشرق میں ایک سو سمندری میل کے فاصلے پر پھنسا ہوا ہے۔
پہلے برف توڑنے والے جہازوں کی مدد سے اس تک پہنچنے کی کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔ چین، فرانس اور آسٹریلیا کے جہازوں نے برف توڑنے کے کوشش کی تھی۔ یہ جہاز شوکالِسکی سے بیس کلومیٹر سے زائد کے فاصلے پر تھے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو نکالنے کا آپریشن جمعرات کی شام شروع کیا گیا،یہ جہاز کرسمس سے ایک روز قبل برف میں پھنس گیا تھا۔ قبل ازیں امدادی ٹیم کے ترجمان ایلون اسٹون نے بتایا تھا کہ برف توڑنے والے ایک بحری جہاز پر موجود ایک چینی ہیلی کاپٹر شوکالِسکی کے قریب اتر گیا۔ انہوں نے جہاز پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔ یہ امدادی کارروائی جمعے کو عالمی وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے شروع ہوئی اور چار گھنٹے میں مکمل ہوئی۔ اس آپریشن کی نگرانی آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کا ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کر رہا تھا۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ کرس ٹرنی نے بعدازاں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بالآخر انتظار ختم ہوا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہاکہ ہم بحفاظت ارورا آسٹرالیس پر پہنچ گئے ہیں۔ ہم چینی اہلکاروں اور حکومت کے آسٹریلین انٹارکٹک ڈوژن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بڑی جانفشانی سے مشن مکمل کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.