بنوں‘موجودہ ڈسٹرکٹ وائز پالیسی اور ایڈہاک پر بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں ،ریاض خان

جمعہ 3 جنوری 2014 15:05

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) موجودہ ڈسٹرکٹ وائز پالیسی اور ایڈہاک پر بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں ، ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل ریاض خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں سٹی میں اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیر زادہ دل فراز خان،اکرام اللہ خان،بلاور خان،موسی خان،فرمان خان اور مصطفی کمال نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ انصاف حکومت کی اساتذہ کے متعلق نئی پالیسی قابل مذمت ہے گزشتہ 20سالوں سے اساتذہ کو ہر حکومت نے مایوس کیا ہے سب سے پہلے محکمہ تعلیم پر تجربات کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ موجودہ ڈسٹرکٹ وائز پالیسی اور ایڈہاک پر بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں اگر ڈائریکٹر تعلیمات نے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو اس کے خلاف اساتذہ عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ PETاساتذہ کو SSTکوٹے میں نظر انداز کرنا اور بیج وائز پالیسی کے خلاف بھرتیاں کرنا سینئر اساتذہ کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں پورے صوبے کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا اور حکومت کے اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :