مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کو بھی ماننا ہو گی، احمد رضا قصوری

جمعہ 3 جنوری 2014 17:14

مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کو بھی ماننا ہو گی، احمد رضا قصوری

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو علاج کے لئے باہر لے جانے کا مشورہ دیں گے تو عمل کریں گے۔ عدالت کو مشرف کی بیماری کی رپورٹ کو ماننا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آرمی اسپتال میں پرویز مشرف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے، بیرون ملک لے جانے کا مشورہ دیا گیا تو عمل ہو گا۔

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ عدالت کو مشرف کی بیماری کی رپورٹ کو ماننا پڑے گا۔ اس رپورٹ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا لیکن مشرف وطن میں رہنے کے موقف پر قائم ہیں۔ مشرف کی بیماری وہ نہیں جو نواز شریف کو ہوئی تھی اور 1995 میں رات کے اندھیرے میں پمز میں داخل ہو گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بیماری کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہوتا ، نہ کسی سے پوچھ کر آتی ہے۔