کشمیری شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،کشمیری آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،خواجہ ساجد پہلوان

جمعہ 3 جنوری 2014 17:34

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر خواجہ ساجد پہلوان نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی کشمیری آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بہت جلد آزادی کا سورج چڑھنادیکھی گی۔ بھارتی تسلط کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔

پاکستان گولیوں نے زور سے تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے سکتی ہے لیکن تحریک آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے کہا کہ پاکستان عوام اور تاریک وطن کشمیری کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے اور انہی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی اب کشمیر کی تحریک نوجوانوں کی تحریک بن چکی ہے ہمارے ملک کے باوقار نوجوان تحریک آزادی کو سبوثاز کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے کشمیری بھائیوں،بہنوں اور ماؤں کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مسلم کانفرنس کے بارے میں کہا کہ مسلم کانفرنس غریب اور محنت کشوں کی جماعت ہے مسلم کانفرنس اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گی مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے قائد سردار عتیق احمد خان کی ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔