الطاف حسین نفرت کی دیوار کھڑی نہ کریں: خورشید شاہ

جمعہ 3 جنوری 2014 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا الطاف حسین کئی مرتبہ ایسے مطالبات کرتے رہے ہیں، لندن میں بیٹھ کر سندھی اور محب وطن کی بات کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں انکی باتوں پر زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

کبھی وہ سندھ دھرتی کے بیٹے بن جاتے ہیں کبھی سندھ پر برس پڑتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین فوج پر بھی برس پڑتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا الطاف حسین کے لہجے سے مایوسی جھلکتی ہے، لندن میں بیٹھ کرسندھی اورمحب وطن کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا الطاف حسین نفرت کی دیوار کھڑی نہ کریں۔ شرجیل میمن نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ دھرتی کا ایک انچ بھی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔