ٹوئیٹس کو احمقانہ کہنے والے پارلیمنٹ میں میری آمد کا انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری
جمعہ 3 جنوری 2014 22:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے ٹوئیٹس کو احمقانہ کہنے والے پارلیمنٹ میں میری آمد کا انتظار کریں، وہ دیکھیں گے کہ میں کیا کرتا ہوں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں سندھی میں کہا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں،یہ سندھ کا مشہور نعرہ ہے جو سب سے پہلے انگریزوں کے زمانے میں ہوش محمد شیدی نے لگایا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ ”مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے“۔
پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر میری باتیں بری لگتی ہیں تومیرے پارلیمنٹ تک پہنچنے کا انتظار کیجئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میری باتیں احمقانہ لگتی ہیں تو انتظار کیجئے، دیکھئے گا کہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر کیا کرتا ہوں۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری پر مضحکہ خیز بیان جاری کیا تھا جس پر انہیں بعض سیاسی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.