مشرف دور میں تعلقات بہتر ہورہے تھے، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ
جمعہ 3 جنوری 2014 23:19
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں تعلقات بہتر ہو رہے تھے، تاہم پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے بات ادھوری رہ گئی۔
(جاری ہے)
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں دونوں ملک کشمیر کے تنازع اورباہمی تعلقات میں اہم پیش رفت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔
منموہن سنگھ نے مزید کہا کہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے، لیکن پاکستان میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے، مثال کے طور پر جنرل مشرف کو اقتدار چھوڑنا پڑا، کہ یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ہمارے خطے کیلئے ضروری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.