اسلام آباد:اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

جمعہ 3 جنوری 2014 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری مفتی منیر معاویہ اور ان کے ساتھی اسد محمود کو قتل کردیا گیا۔اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مفتی منیر معاویہ سیکٹر آئی ایٹ میں نماز جمعہ کے بعد اپنے ساتھی اسد محمود کے ساتھ کار میں جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ مفتی منیر معاویہ کو ایک روز قبل ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ ہے، فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں،قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مذہبی رہ نماوٴں کو ہر ممکن سیکیورٹی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :