حماس نے مصری وزیرداخلہ کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کردیا
ہفتہ 4 جنوری 2014 12:57
غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) حماس نے مصری وزیرداخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوانی کارکنوں کو غزہ میں ٹریننگ دینے سے متعلق بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ، غزہ کی پٹی میں عسکری تنظیموں کی جانب سے کسی غیرملکی تنظیم کے افراد کو تربیت فراہم نہیں کی گئی۔
(جاری ہے)
حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے مصری وزیرداخلہ کی جانب سے منصورہ شہرمیں ہوئے دھماکوں کے الزام میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام میں مسترد کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ مصری وزیرداخلہ کے بیانات اور الزامات باطل ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرداخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کے حماس پر الزامات مصری رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مصری بحران کو غزہ میں منتقل کرنے کی کوشش ہے لیکن فلسطینی عوام بیرون ملک سے کسی بحران کو درآمد نہیں ہونے دیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.