2013ء میں یہودی انتہاء پسندوں اور قابض فوج کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات عروج پر رہے، رپورٹ

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:57

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیم ”یکجہتی فاوٴنڈیشن برائے حقوق فلسطین“ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013ء کے دوران یہودی انتہاء پسندوں اور قابض فوج کی جانب سے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات عروج پر رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس یہودی 1948ء میں قبضے میں لئے گئے فلسطینی علاقوں میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدس مقامات پرحملوں میں صہیونی حکومت خود بھی براہ راست ملوث رہی ہے۔ قابض حکومت نے یہودی آباد کاروں کو مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملوں کیلئے آئینی تحفظ فراہم کیا جس سے یہودیوں کی غنڈہ گردی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مقدس مقامات کی بے حرمتی کے مجموعی طور پر 22 واقعات پیش آئے ۔

متعلقہ عنوان :