عراق میں فورسز کا آپریشن،القاعدہ کے 62جنگجو ہلاک ،متعدد زخمی

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:03

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں سرکاری فوج اور قبائیلیوں کا القاعدہ کے جنگجوؤں کیخلاف لڑائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج اور قبائیلی ملیشیا نے الانبار کے مرکزی شہر الرمادی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ کی حمایت یافتہ اسلامی مملکت برائے عراق وشام کے سربراہ ابو عبدالرحمن البغدادی سمیت 62 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، جبکہ فلوجہ میں بھی قبائلی ملیشیا نے سرکاری فوج کی مدد سے حملہ کرکے اہم سرکاری عمارتوں کو جنگجوؤں سے خالی کرادیا۔ قبائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صوبہ الانبار میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں اب تک 167 جنگجوہلاک کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :