مصر ، معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ، 14افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:03

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کئے تاہم دارالحکومت قاہرہ سمیت 2 صوبوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ، قاہرہ میں ہی ایک جھڑپ میں 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر پرتشدد مظاہروں کے دوران ملک بھر میں 14 افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسماعیلیہ شہرمیں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اورربڑ کی گولیاں استعمال کیں اس دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اورپولیس افسرسمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب قاہرہ کے جنوب مغربی علاقے فایوم میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :