بنگلہ دیش ،خالدہ ضیا کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ، بنگلہ دیشیوں کی اکثریت نے انتخابات کی مخالفت کردی

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:04

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) بنگلہ دیشیوں کی اکثریت نے اس ہفتے ہونے والے انتخابات کی مخالفت کردی ہے سروے رپورٹ کے مطابق 77 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ مرکزی اپوزیشن جماعت کی اتوار کو ہونے والے انتخابات میں عدم شمولیت ناقابل قبول ہو گی۔صرف 41 فیصد افراد نے ووٹ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

اسی سروے کے مطابق 37 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملے گا تو وہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم حسینہ واجد نے انتخابات کے التوا کے امکانات کو مسترد کرتے ہوِئے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا پر انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عاِئد کیا ہے اورخالدہ ضیا کو ان کے گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :