شمالی کوریا ، کم جان ان کے پھوپھا کو سزائے موت دینے سے قبل 120 بھوکے شکاری کتوں کے آگے ڈالا گیا تھا، جریدے کا انکشاف

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:05

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)ہانگ کانگ میں ایک جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کے پھوپھا چانگ سانگ ٹیگ کو سزائے موت دینے سے قبل 120 بھوکے شکاری کتوں کے آگے ڈالا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے جریدے “وین وی پو” نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے 5 ساتھیوں کو غداری کے الزام میں سزائے موت دینے سے پہلے 3 دن سے بھوکے 120 شکاری کتوں کے آگے پھینک دیا گیا جو تقریبا ایک گھنٹے تک ان کے جسم سے گوشت نوچ کر کھاتے رہے، جریدے کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی حکام یہ تمام مناظر براہ راست دیکھتے رہے تاہم شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، دوسری جانب ماضی میں اس قسم کی رپورٹس آتی رہی ہیں کہ چانگ سانگ ٹیگ کے ساتھیوں کو مشین گن سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے 5 ساتھیوں کو غداری کے الزام میں گزشتہ برس دسمبر میں پھانسی دے دی تھی۔