حلقہ بندیا ں،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:14

حلقہ بندیا ں،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی، اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہے،درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے دائرکی۔

(جاری ہے)

دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہسندھ میں حلقہ بندیوں کی ساری کارروائی قانون کے تحت کی گئی،شہری،دیہی بجٹ میں فرق ان علاقوں کی ضروریات کے تقاضے کے پیش نظر ہے۔

2001 کے قانون میں ایک یوسی30 سے70 ہزارووٹرزپرمشتمل ہوتی تھی جبکہ نئے قانون میں یہ تعداد 10 سے 50 ہزار ہے اور اس پراعتراض بلاجواز ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد انتخابات بھی مقررہ وقت پر ممکن نہیں،جب کہ انتخابات کی تاریخ سپریم کورٹ نے دی۔

متعلقہ عنوان :