ابو ظہبی ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:15

ابو ظہبی ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ 480 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 302 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کےپانچویں اور آخری روز اپنی نا مکمل اننگ کا آغاز کیا تو سری النکا کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز تھا، اینجلو میتھیوز 116 اور پرسنا جے وردنے 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 480 رنز تک پہنچا دیا۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں کپتان اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 157 رنز اور کوشال سلوا، دنیش چندی مل، پر سنا جے وردنے اور کمارا سنگا کارا کی نصف سنچریوں کی بدولت 480 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیتنے کے لئے 302 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں جنید خان نے 3 جبکہ بلاول بھٹی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے، ماہرین کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لئے انتہائی سازگار بے اور اس سے بالزز کو کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی، یہی وجہ ہے کہ سری لنکا اپنی دوسری اننگ میں پاکستان کی بھرپور بالنگ کے باوجود ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ عنوان :