ڈفلی بجانے والے موسمی پرندوں کی پرواہ نہیں ، بن اقتدارکے تڑپنے والی بے چین روحوں نے قبیلوں کی بناء پرمعصوم لوگوں کوبیوقوف بنایا، محمدمطلوب انقلابی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:02

کوٹلی/ کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) آزادجموں وکشمیرکے وزیرہائیرایجوکیشن،کالجز،آئی ٹی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات محمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ ڈفلی بجانے والے موسمی پرندوں کی پرواہ نہیں ،بن اقتدارکے تڑپنے والی بے چین روحوں نے قبیلوں کی بناء پرمعصوم لوگوں کوبیوقوف بنایامگرشہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹواورپیپلزپارٹی کے دیئے ہوئے شعورنے نوجوانوں کونئی طاقت دے کرفرسودہ نظام بدل ڈالا،میں بھٹواسٹ(سوشلسٹ)ہوں مطلوب کی ذات پی پی پی کے سہہ رنگے پرچم اورنعرہ بھٹوکے اندرگم ہے نوجوانوں کے لیے،حلقہ کے عوام کے لیے ڈیوٹی نبھارہاہوں مخالفین کی چوں چراں سے نہیں ڈرتاآخری سانس اوربچوں کوبلاول،بختاوراورآصفہ کے روپ میں دیکھ رہے ہیں جن کے لیے3میڈیکل کالجز،5یونیورسٹیز قائم کیں خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی قائم کی بھٹوشہیدنے ملک کوایٹم بم ،آئین،سٹیل ملزدیں،اسلامی سربراہ کانفرنس کاانعقادکروایاشہیدرانی کو21جون1978میں جیل سے خط لکھا جس میں کہاکہ تم(بے نظیر)اندراگاندھی سے بڑی لیڈبنوگی میں(بھٹو)جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ہاتھ باہرنکال کرتمہیں(بے نظیر)کوئی تحفہ نہیں دے سکتاالبتہ غریب عوام کاہاتھ تمہارے ہاتھوں میں دیتاہوں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے کھوئیرٹہ کے نواحی علاقہ ڈامانڈہ ڈھوک میں ضلعی صدرپی پی پی وایڈمنسٹریٹربلدیہ ضلع کونسل عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کاانعقادعلاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وپی پی پی جیالے چوہدری بابرحسین نے قیوم قمرکے ایڈمنسٹریٹر بننے پربطورشکرانہ کیاتھاجلسہ سے ایڈمنسٹریٹرقیوم قمر،میزبان جلسہ چوہدری بابر،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل طارق شیخ،چیئرمین بوستان،راجہ پرویزاکبرایڈووکیٹ،حاجی صادق، راجہ قائدایوب، ایڈمنسٹریٹرشوکت ناز،راشدچوہدری مجسٹریٹ بلدیہ(سٹیج سیکرٹری)صدرپی ایس ایف کالج صداقت کاشی،صدرپی وائی اوکھوئیرٹہ چوہدری زائد،رشیدجوشی،چیئرمین زکواة راجہ ظفر،یاسرعارف،توصیف بشیر،صدیق احمدسمیت دیگر نے خطاب کیاجلسہ میں چوہدری نسیم،چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،صدرپی پی پی حلقہ چوہدری فاضل،چوہدری رزاق، افتخارمقدم، چوہدری عبدالقیوم چوہان، سمیت حلقہ کی ممتازاورنمایاں شخصیات نے شرکت کی اس سے قبل ڈامانڈہ ڈھولک آمدپرسینکڑوں نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں وگاڑیوں کے جلوس اورجئے بھٹوکے نعروں کی گونج میں وزیرحکومت اورقیوم قمرکوجلسہ گاہ لایامحمدمطلوب انقلابی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھٹوشہیدنے سیاست کی جنت کوعوام کے قدموں تلے قراردیاتھا آج ہم اسی فلسفہ پرقائم ہیں انہوں نے کہاکہ سیاست میں جہادکررہے ہیں شہداء کاعلم ہمارے ہاتھ میں ہے جسے گرنے نہیں دینگے میں نوجوانوں کوآگے لاناچاہتاہوں یہاں قبیلوں اورتعصبات پرسیاست کی گئی اقتدارکواپنی جاگراورگھرکی لونڈی سمجھاگیااورسیاست پراپنی اولادوں کاحق جتایاگیاحلقہ کے نوجوان میرے بھائی اوربچے ہیں سیاست ان کاحق ہے انہوں نے کہاکہ یہاں لوگ یہ بھی کہتے رہے کہ پارٹی کوہماری ضرورت ہے ہمیں پارٹی کی نہیں مگرمیں کہتاہوں کہ ہم جوکچھ ہیں پارٹی کی وجہ سے ہیں میری ذات پیپلزپارٹی کے پرچم میں گم ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے لوگوں کوجو15اور20سالوں سے دوربیٹھے تھے گھروں کے قریب لائیں تویہ انتقام ہے ہم نے توانصاف کیاہمارے مخالفین نے ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی پیپلزپارتی جیالوں کی جاگیر ہے اس کے وارث جیالے ہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین کی بیان بازی سے نہیں گھبراتا،تندی بادمخالف سے نہ گھبرااے عقاب یہ توچلتی ہے تجھے اونچااڑانے کے لیے،انہوں نے کہاکہ میں شاہین ہوں میرابسیراپہاڑوں کی چٹانوں پرہے انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کی پالیسی کارخ امریکہ سے موڑکرچین،ترکی،ایران کی طرف کیاہرتین ماہ بعد چین کے تسلسل کے ساتھ دورے کیے چین کے ساتھ گوادربندرگاہ کامعاہدہ کیا،ایوان کے ساتھ گیس پائپ لائن کامعائدہ کیا ترکی کے ساتھ معاہدے کیے،تاجکستان تک ٹرین لائن بچھانے کے معاہدے کیے انہوں نے کہاکہ نوجوان فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے آگے بڑھیں اقتداراورسیاست پروڈیروں اواجارہ داروں کانہیں بلکہ آپ کابھی حق ہے آگے بڑھیں ہرگھرسے بھٹونکلے گاتم کتنے بھٹوماروگے ہرنوجوان بھٹوہے اوراس کاراستہ روکناناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :