ججز تقرری کے عمل میں اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے فیصلہ کرلیا گیا
ہفتہ 4 جنوری 2014 15:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) ججز تقرری کے عمل میں اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے فیصلہ کرلیا گیا ہے اس ضمن میں آٹھ اراکین پر مشتمل دو جماعتی پارلیمانی کمیٹی ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرنے کیلئے اقتدار میں شریک تمام فریقوں کا نکتہ نظر حاصل کریگی ، مقصد کیلئے قانونی برادری کی نمائندگی کرنے والے مختلف سطح کے اہم اداروں کو بھی دعوت دی جائیگی۔
حکمران جماعت کے سینیٹر رفیق راجوانہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قلبِ حسن اور قانونی اصلاحات کمیٹی کی کونسل کے نمائندے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرکامران مرتضٰی کو اس کمیٹی کو اس عمل کے حوالے سے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر رفیق راجوانہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں سلسلہ وار اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ ہے جس کوپارلیمانی کمیٹی اور جیوڈیشل کمیشن کے درمیان تصادم نہ سمجھا جائے یا جیوڈیشل کمیشن کے اختیارات کو مختصر کرنے کا منصوبہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کے عمل کو بامعنی بنانا چاہئے اور یہ شرط عائد ہونی چاہیے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی چودہ دنوں کے اندر تقرریوں پر اپنی رائے دینے میں ناکام رہے تو جیوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو حتمی تصور کیا جائے ۔ اس طرح سے عدلیہ کی آزادی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائے جائے گا۔رفیق راجوانہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اس بات پر غور کررہی ہے کہ دیگر ممالک میں ججوں کی تقرری کے عمل کی مکمل تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا پاکستان کے ساتھ مواز نہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.