پرویز مشرف کی صحت میں بہتری آنے لگی ،ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ ، سابق صدر نے رات بھر پرسکون نیندلی ، صبح ہلکا ناشتہ کیا ،ذرائع

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں زیرعلاج سابق صدر پرویزمشرف کی صحت میں بہتری آنے لگی جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کو ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی امداد دے رہی ہے۔ سابق صدر نے رات بھر پْرسکون نیندلی اور صبح ہلکا ناشتہ بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کچھ کی ابتدئی رپورٹ آچکی ہے جوآئندہ چوبیس گھنٹوں میں جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد غداری کیس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پرویز مشرف خود 6 جنوری کو خصو صی عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں۔ میڈیکل رپورٹ صحیح نہیں آئی تو پھر خصوصی عدالت سے کیس کے التوا کی استدعا کی جائیگی التوا کے دورانیہ کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوگا۔واضح رہے کہ جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف غداری مقدمے میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے اچانک بیمار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے فوجی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :