آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری کی توقع ظاہر کر دی

ہفتہ 4 جنوری 2014 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئیگی اور یہ 3.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جاری رپورٹ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2ء8 فیصد جبکہ مہنگائی کی اوسط شرح 10 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اب بھی کم ہیں اور ملک میں سیکیورٹی اور امن و مان کی خراب صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔پاکستان نے سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث آئی ایم ایف سے 6ء6 ارب ڈالر قرضے کی منظوری حاصل کی ہے۔