فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 5 جنوری 2014 12:27

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے سنگلز میں فرانس کے جو ویلفرائڈ سونگا اور پولینڈ کے PANFIL GRZEGORZ کے درمیان مقابلہ تین سیٹس تک گیا سونگا نے چھ تین، تین چھ اور چھ تین سے میچ جیتا۔

(جاری ہے)

لیڈیزسنگلز میں پولینڈ کی RADWANSKA AGNIESZKAنے حریف CORNET ALIZEکو بمشکل قابو کیا۔ریڈوانسکا نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا ۔دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر ایلیزے کورینٹ کے نام رہا۔فیصلہ کن سیٹ میں ریڈوانسکا نے چھ دو کامیابی کے ساتھ مقابلہ ایک ایک برابر کر دیا ۔فیصلہ کن مسکڈ ڈبلز میں فرانسیسی جوڑی چھائی رہی ،پہلا سیٹ چھ صفر سے جیتا،سونگا اور ایلیزے نیدوسرا سیٹ چھ دو سے جیت کر فرانس کو پہلی مرتبہ ہوپ مین کپ ٹائٹل دلا دیا۔

متعلقہ عنوان :