پاک پتن: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، ملزمان گرفتار

اتوار 5 جنوری 2014 12:27

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پربھائیوں نے بہن اوراس کے شوہر کو قتل کردیا اورخودتھانے پیش ہوکرگرفتاری دیدی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چک نمبر107ڈی کی رہائشی ثناء اورامجد نے گھر سے بھا گ کرشادی کرلی تھی۔ پنچایت نے ثناء کوواپس والدین کے پاس بھیج دیامگر اس نے امجدسے ملنا نہ چھوڑا،آج جب ثناء امجد سے ملنے گئی تو بھائیوں نے دونوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اورخود تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :