بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے پرتشدد حالات میں ووٹنگ جاری، پولیس کی فائرنگ سے 4 مظاہرین ہلاک
اتوار 5 جنوری 2014 12:39
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد ہی اپوزیشن اراکین سڑکوں پر نکل آئے، دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس اور اپوزیشن حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بنگالی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو نظر بند کردیا تاہم بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت 20 اتحادی جماعتیں پہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہیں، حکمران جماعت نے ووٹنگ کو پرامن رکھنے کے لیے 50 ہزار فوجی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کردیا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے درمیان شدید تصادم میں اب تک سیکروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولنگ سے قبل اپوزیشن جماعت کے حامیوں نے متعدد پولنگ اسٹیشن نذر آتش کر دئے ہیں،جھڑپوں کے باعث بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے،دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 153 پر حکمران جماعت عوامی لیگ کے امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.