ٹانک، چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی، بھابھی کو قتل کر دیا

اتوار 5 جنوری 2014 12:47

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ٹانک میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل جبکہ بہن اور ماں کو زخمی کردیا۔ٹانک کے علاقہ شاہ زمانی میں گھریلوناچاقی پرچھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں ماں اور بہن بھی زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مقتول نسیم گل بیٹنی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور آج صبح مقتول نسیم گل نے اپنے چھوٹے بھائی کے بیٹے کو ڈانٹا جس پر اس کا چھوٹا بھائی طیش میں آگیا اور اس نے اپنے بڑے بھائی پر فائرنگ کردی اور اسکی بیوی اپنے خاوند کو بچانا چاہتی اور وہ بھی فائرنگ کی زد میں آگئی مقتول نسیم گل بیٹنی کی والدہ نے بتایا کہ میں اور میری بیٹی بھی چھڑانے آئے اور انھیں بھی پسٹل کی گولیاں لگیں۔

اور اس کا چھوٹا بیٹا سلام گل اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ٹانک پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔مقتول نسیم گل بیٹنی ٹانک رکشہ یونین کے صدر اور جماعت اسلامی کے سرگرم رکن تھے۔

متعلقہ عنوان :