حکومت عوام کی بہتری کیلئے افراط زر میں کمی، ٹیکس نیٹ میں اضافے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،وزار ت خزانہ ، نندی پور ، نیلم جہلم اور داسو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں بجلی میں کمی لانے میں مدد دے گی ، رانا اسد امین کا انٹرویو

اتوار 5 جنوری 2014 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے افراط زر میں کمی، ٹیکس نیٹ میں اضافے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نندی پور ، نیلم جہلم اور داسو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں بجلی میں کمی لانے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی تین سال میں قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے 60 سے 70 فیصد صارفین بجلی کے 200 سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں اس لئے ان کے بلوں پر اضافی چارجز کے اثرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :