امریکی سینیٹ فیڈرل ریزوربینک کے چیئرمین کی نامزدگی کیلئے ووٹنگ (کل)ہو گی، سینیٹ سے منظوری کے بعد ہلن یکم فروری سے بینک کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی

اتوار 5 جنوری 2014 13:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) امریکی سینیٹ میں فیڈرل ریزوربینک کے چیئرمین کی نامزدگی کیلئے ووٹنگ (کل) پیر کوہوگی۔ سینیٹ کے ڈیموکریٹک سٹاف کے مطابق جینٹ ہلن کو بینک کا نیا چیئرمین نامزد کیاگیا جس کی منظوری سینیٹ نے ابھی دینی ہے۔ ہلن فیڈرل بینک کے وائس چیئرمین ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نومبر 2013ء میں سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کی منظوری حاصل کرلی تھی جبکہ سینیٹ سے مکمل ووٹ دیگر ضروری امور کی وجہ سے روک لیاگیا تھا۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد ہلن یکم فروری سے بینک کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ جینٹ بنک کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی وہ موجودہ چیئرمین بین برننکے کی جگہ لیں گی-

متعلقہ عنوان :