بھارت ، گواکے علاقے میں زیر تعمیر عمار ت گرنے سے 14افراد ہ لاک ،13زخمی ، بلڈر اور کنٹریکٹر کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج ، ریاست کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے جائے حادثے کا معائنہ کیا ، نقصانات کا جائزہ لیا ،عمارت کے گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ، حکام ، عمارت گرنے کے وقت 40 سے زیادہ مزدور وہاں کام کر رہے تھے ، بلڈر

اتوار 5 جنوری 2014 13:07

گوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) بھارتی ریاست گوا کے دارالحکومت پنجی سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر آباد کیناکونا قصبے میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوا میں پولیس انسپکٹر جنرل او پی مشرا نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔تین منزلہ عمارت کے زمیں بوس ہوجانے کے بعد امدادی کارروائیاں دن بھر جاری ر ہیں ، ریاست کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے دیگر حکام کے ساتھ جائے حادثے کا معائنہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل گوا کے وزیر اعلی نے بتایا کہ عمارت دوپہر تقریبا تین بجے گری۔ ملبے سے لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ملبہ ہٹانے کے لیے کرینیں جائے وقوع پر پنچ چکی تھیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جائے حادثہ پر ڈاکٹر اور نرسیں زخمیوں کی دیکھ بھال کرتی نظر آئیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ ملبے میں کتنے لوگ دبے ہو سکتے ہیں اس کا صحیح اندازہ نہیں ہے تاہم بلڈر نے پولیس کو بتایا کہ عمارت گرنے کے وقت 40 سے زیادہ مزدور وہاں کام کر رہے تھے۔دوسری جانب آئی جی او پی مشرا کا کہنا ہے کہ پولیس نے متعلقہ بلڈر، کنٹریکٹر اور ان سے منسلک دیگر افراد کے خلاف مجرمانہ عفلت کا مقدمہ درج کیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر عمارت تاش کے پتوں کی طرح زمین پر آ گری جو کیناکونا کی ایک مصروف سڑک کے کنارے تعمیر کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :