کراچی، تشدد اور فائرنگ کے واقعات 1 شخص ہلاک، دوروز میں ہلاکتیں 18ہوگئیں ،پولیس کارروائیاں66 گرفتار

اتوار 5 جنوری 2014 13:10

کراچی، تشدد اور فائرنگ کے واقعات 1 شخص ہلاک، دوروز میں ہلاکتیں 18ہوگئیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کے پانچ کارندوں سمیت 66 افراد کوگرفتار کرلیا، بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،دوروز میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی ۔اتوار کو شاہراہ نور جہاں پولیس نے لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے عیسٰی نگری میں چھاپہ مارکر مبینہ بھتہ خور اور اسلحہ سپلائر غوث کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔اے سی ایل سی پولیس نے ایسٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر ریس لگانے والے ساٹھ افراد کو گرفتار کر کے چوالیس موٹر سائکلیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر آوارہ گردی ایکٹ تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں ڈاکو تاجر کو اغوا کرنے کے بعد اکیاون لاکھ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تاجر متین اشرفی لاہور سے کراچی پہنچا تھا۔ بلدیہ ٹاوٴن رشیدآبادمیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاموش کالونی میں فائرنگ سے رضوان حیدر شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :