امریکہ کی مڈ ویسٹ اور شمال مشرقی ریاستوں میں 2دہائیوں کے بعد موسم شدید ترین سرد ہوگیا ،پروازیں منسوخ ، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا،نظام زندگی معطل،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اتوار 5 جنوری 2014 13:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) امریکہ کی مڈ ویسٹ اور شمال مشرقی ریاستوں میں 2دہائیوں کے بعد موسم شدید ترین سرد ہوگیا ، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا،نظام زندگی معطل،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی امریکہ کے میدانی علاقوں سمیت ریاست اوہایو اور شمالی اور جنوبی ڈکوٹا سردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگربنا حفاظتی اقدامات کے سردی میں نکلا گیا تو محض 5منٹ میں جسم جم سکتا ہے۔ شہریوں کو گھروں کے اندر بھی ٹھنڈ سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30سے نیچے گرگیا اور تیز سرد ہواؤں کے ساتھ مزید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ سردی سے متاثرہ کئی ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا گھر، سڑکیں، گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی دیکھی گئیں اور لوگ سخت سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں۔ ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوچکا ہے۔ طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :