Live Updates

موت نے کراچی میں”بسیرا“ کر لیا،پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار ،دو پولیس اہلکار جاں بحق

اتوار 5 جنوری 2014 13:35

موت نے کراچی میں”بسیرا“ کر لیا،پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار ،دو پولیس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) قائد کے شہر میں جاری پر تشدد واقعات ٹارگٹ کلینگ اور دہشت گردی آج اتوار کو بھی جاری رہی جن میں پی ٹی آئی کے ایک بلدیاتی امیدوار جعفر کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد خان اور عبدالرحیم کو گولی سے بھون دیا گیا۔پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر کی تشدد زدہ لاش آج صبح ملی تھی۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے رشید آباد سات نمبر فرید کالونی میں نامعلوم افراد نے اے این پی کے رہنما کی دوکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے بھگ در مچ گئی اور اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد خان اور عبدالرحیم شدید زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال لے کر جایا جارہا تھا کہ وہ راستے دم توڑ گئے ۔یہ دونوں کانسٹیبل پٹرولینگ ڈیوٹی پر تھے ۔واضح رہے کہ آئی جی پولیس نے پٹرولنگ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے کے لئے بولت پروف جیکٹ استعمال کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات