سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غدار ی کیس کی سماعت (کل)پھر ہوگی، پرویز مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے،عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، احمد رضا قصوری ، عدالت سے مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جائے گی ، مشرف کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غدار ی کیس کی سماعت (کل)پیر کو پھر ہوگی تاہم پرویز مشرف بیماری کے باعث خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔ سابق صدر جنرل ریٹائر ڈ پر ویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر کو اسی روز استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بیمار ہیں، وہ پیر کو عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اگر ہمیں پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ احمد رضا قصوری ن ے کہاکہ پرویز مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے،پرویز مشرف کوئی عام آدمی نہیں، انہیں پوری دنیا جانتی ہے، وہ بیمار ہیں اور پیر کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔احمد رضا قصوری نے کہاکہ کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے کو رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کر سکیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں عدالت میں جاتے ہوئے دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے تھے