چھانگا مانگا کے علاوہ کسی اور مقام پر بسنت کی اجازت نہیں ہو گی ،خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی‘ پنجاب حکومت ،بسنت میلہ میں ڈور ضلعی حکومت فراہم کریگی ،شہریوں نے بسنت کے سلسلہ میں اپنی بھی تیاریاں شروع کر دیں

اتوار 5 جنوری 2014 16:29

چھانگا مانگا کے علاوہ کسی اور مقام پر بسنت کی اجازت نہیں ہو گی ،خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ چھانگا مانگا کے علاوہ کسی اور مقام پر بسنت کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ جبکہ دوسری طرف شہریوں کی طرف سے بسنت کے سلسلہ میں اپنی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے چھانگا مانگا میں چودہ روزہ بسنت میلہ 21 جنوری سے 5 فروری تک منانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جسکے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ چھانگا مانگا کے علاوہ صوبے کے کسی اور مقام پر بسنت اور پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی گئی او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے چھانگا مانگا میں منعقد ہونیوالے بسنت میلے کے لئے ڈور ضلعی حکومت فراہم کر یگی ۔ دوسری طرف شہریوں نے اپنی تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :