ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرز سے زیر و ٹیکس کی سہولت واپس لے لی ،گیس کے استعمال پر صفر درجہ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ذرائع

اتوار 5 جنوری 2014 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی کے باون ٹیکسٹائل یونٹس اور دیگر مینوفیکچررز پر قدرتی گیس کے استعمال پر سیلز ٹیکس صفر درجہ بندی کی سہولت واپس لے لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گیس کے استعمال پر صفر درجہ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ جس کی تفتیش جاری ہے اس سے قبل گزشتہ سال میں بھی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر بیالیس کے ذریعے فیصل آباد میں 226 رجسٹرڈ یونٹس پر گیس سے بجلی بنانے پر سیلز ٹیکس کی صفر درجہ بندی واپس لے لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :