حکومت نے بین الاقوامی سفر کے دوران غیر ملکی کرنسی لے جانے پر این ٹی این کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا،حکومت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کی بھاری منتقلی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ذرائع

اتوار 5 جنوری 2014 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) حکومت نے بین الاقوامی سفر کے دوران غیر ملکی کرنسی لے جانے پر این ٹی این کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا، ذرائع کے مطابق اقتصادی اصلاحات ایکٹ 1992 اور اسٹیٹ بینک کے قوانین کے سیکشن چار کے تحت تمام شہریوں کو بین الاقوامی دورے کے دوران دس ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت دی گئی ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کی بھاری منتقلی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت دس ہزار ڈالر تک لے جانے پر بھی این ٹی این لازمی قرار دینے پر غور کررہی ہے۔ یہ اقدام منی لانڈرنگ اور بڑے پیمانے پر غیرملکی کرنسی کی منتقلی روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔