محکمہ تعلیم سے کھیلوں کاکوٹہ 2سے بڑھا کر 7فیصد کرنے کی درخواست کی ہے ‘ صد رپی ایچ ایف،ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے تعلیمی اداروں میں ٹیمیں بنائی جائینگی،ہر سال انٹر سکولز اور انٹر کالجز ٹورنامنٹ بھی منعقد کرائینگے ‘ اختر رسول

اتوار 5 جنوری 2014 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سے کھیلوں کاکوٹہ 2سے بڑھا کر 7فیصد کرنے کی درخواست کی ہے ، ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں ٹیمیں بنائی جائیں گی اور ہر سال انٹر سکولز اور انٹر کالجز ٹورنامنٹ بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے صدر چوہدری اختر رسول نے بتایا کہ ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے مہم شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک اس کھیل کو گراس روٹ کی سطح پر ترقی نہیں دی جائے گی یہ کھیل فروغ نہیں پا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں او رکالجوں میں ہاکی کی ٹیمیں بنائی جائیں گی جبکہ سکولوں اور کالجوں میں پی ٹی اساتذہ کو خصوصی تربیت دلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے ہر سال انٹرسکولزاور انٹر کالجز ٹورنامنٹ بھی کرائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کھیلوں کا کوٹہ 2سے بڑھا کر 7فیصد کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :