صوبے کے تمام لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے،محمودخان، پسماندہ صوبے کے نظر انداز کئے ہوئے علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کیا جائے گا ،صوبائی وزیرکھیل

اتوار 5 جنوری 2014 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت ، کھیل ، میوزیم ، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے تمام لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئی ہے تاکہ ماضی میں صوبے کے قیمتی وسائل کو جس بے دردی سے اپنی ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ان نام نہاد سیاسی لوگوں نے بندر بانٹ کرکے بے دریغ لوٹا ہے اور عوام کے بنیادی ضروریات کو پست پشت ڈال دیا گیا اس کا خمیازہ گزشتہ 63سالوں سے عوام بھگت رہے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس پسماندہ صوبے کے نظر انداز کئے ہوئے علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کیا جائے گا اور عوام کی تمام مایوسیوں کا ازالہ کیا جائے اور یہی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کا مشن ہے -پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت قومی وسائل کو جہاں ضرورت ہو میرٹ کی بنیاد پر استعمال کریگی اور برابری کی سطح پر تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کے دورے کے دوران تحصیل مٹہ میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر معززین علاقہ کے علاوہ عوام کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔محمود خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قوم کا پیسہ قومی مفادات اور عوام کی فلاح و بہبود پر بلا تفریق خرچ کریں اور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے تاکہ محروم اور پسے ہوئے طبقے کے مسائل حل کرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کر سکیں ۔ صوبائی وزیر نے قومی تعمیر نو کے ذمہ دارو ں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پوری ایماندار ی کے ساتھ توجہ دیں تاکہ قوم ان کی ثمرات سے مستفید ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :