مساجد و مزارات پر حملے کرنیوالوں کیلئے کانفرنسیں بلائی جاتی ہیں ، ثروت اعجاز

اتوار 5 جنوری 2014 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مساجد مزارات پرحملے کرنے والوں کیلئے اے پی سی بلائی جاتی ہے،ہمارے لیے لالی پاپ ہے، نشتر پاک کراچی میں سنی تحریک کے تحت جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بے نظیر بھٹو کو شہید اور مساجد اور مزارات پر حملے کئے ان کے لیے کل جماعتی کانفرنسیں بلائی جاتی ہیں جبکہ ہمیں لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔