بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیاگیا ، امن وامان کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ، آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ، آمریت سے جمہوریت بہت بہتر ہے ،عوام اور سیاست مارشل لاء کیلئے دعا نہ کریں ، ڈاکٹر عبد المالک کی صحافیوں سے گفتگو
اتوار 5 جنوری 2014 20:55
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیاہے، جس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ میں گذشتہ روز بم حملے میں زخمی ہونے والے صوبائی مشیر زکواة حج واوقاف عبدالماجد ابڑو کی عیادت کے بعد ا ن کے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبے کا امن تباہ کرنے والے جان لیں کہ موجودہ صوبائی حکومت نے یہاں کے عوام کوامن دینے کا عزم کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں امن و سکون ہو، چادر وچار دیواری کاتحفظ بحال ہو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم نے بلوچ مزاحمت کاروں سے صوبے میں امن کیلئے صرف اپیلیں کی ہے، ان سے مذاکرات کے لئے ابھی تک کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ9 جنوری کو بلوچستان کا بینہ کے اہم اجلاس میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی سکیورٹی اور تنخواہوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 12 جنوری کو اسلام آباد میں صوبے کی مختلف جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے گورنر بلوچستان سے ملاقات کروں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.