پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج، میڈیکل بورڈ کا ڈاکٹر حسنات سے رابطہ
اتوار 5 جنوری 2014 21:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں زیرعلاج پرویز مشرف کا ہر 6 گھنٹے بعد ای سی جی کیا جارہا ہے، بیرون ملک علاج کیلئے میڈیکل بورڈ نے لندن میں ڈاکٹر حسنات سے ٹیلی فون پر مشاورت کی۔
(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف مسلسل 4 روز سے راولپنڈی کے فوجی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو سابق صدر کا ایکو کارڈک ٹیسٹ اور چھاتی کے ایکسرے لئے گئے، پرویز مشرف کا شوگر اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا، سابق آرمی چیف کا ہر 6 گھنٹے بعد ای سی جی کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف میڈیکل بورڈ نے لندن میں مقیم ڈاکٹر حسنات سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں سابق صدر کے علاج پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر حسنات سے پوچھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج کیسے ممکن ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات جلد پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات نے ملالہ یوسفزئی کے بیرون ملک علاج میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.