منڈی بہاوٴالدین ‘بااثر جاگیرداروں نے محنت کش کو محض مالٹا چوری کے الزام میں اغواء کر کے سر کے بال مونچھیں اور بھنوئیں منڈھ کر زنجیروں سے باندھ دیا‘ محنت کش تشدد کے بعد لہو لہان‘ علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 5 جنوری 2014 21:24

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) منڈی بہاوٴالدین میں بااثر جاگیرداروں نے محنت کش کو محض مالٹا چوری کے الزام میں اغواء کر کے سر کے بال مونچھیں اور بھنوئیں منڈھ کر زنجیروں سے باندھ دیا‘ محنت کش تشدد کے بعد لہو لہان‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہاؤ الدین کے ایک بااثر جاگیردار جس کا ایک سیاسی جماعت کے رہنما سے قریبی تعلق بھی ہے نے ایک غریب کو مالٹا چوری کرنے کے الزام پر اغواء کر الیا۔

جاگیردار کے حواریوں نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔ اس پر بھی انہوں نے غریب محنت کش کی جان نہ چھوڑی اور سر کے بال اور مونچھیں اور بھنوئیں مونڈھ کرزنجیر وں سے باندھ دیا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :