ہنگو سکول میں مین گیٹ پر خودکش حملہ ایک طالب علم جاں بحق دو زخمی

پیر 6 جنوری 2014 12:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) سکول میں مین گیٹ پر خودکش حملہ ایک طالب علم جاں بحق دو زخمی ہو گئے ڈی پی او ہنگو افتخار عالم کے مطابق پیر کی صبح ابراہیم گئی میں سکول میں اسمبلی کے دوران ایک خودکش حملہ ہوا جس سے گیٹ پر موجودچار سالہ طالب علم اعتزاز حسن جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے حملہ کی ذمہ دار کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان ابو سفیان نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :