فٹبال کی دنیا میں لیجنڈ سمجھے جانے والے پرتگال کے معروف فٹ بالر یوسیبیو انتقال کرگئے
پیر 6 جنوری 2014 13:16
موزمبیق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) فٹبال کی دنیا میں لیجنڈ سمجھے جانے والے پرتگال کے معروف فٹ بالر یوسیبیو 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں موجودہ دور کے فٹبال آئیکن کرسٹیانو رونالڈو پیش پیش تھے۔یوسیبیوٴ نے 1966 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے تھے۔ان کی پیدائش 1942 میں موزامبیق میں ہوئی اس وقت یہ ملک پرتگال کا حصہ ہوا کرتا تھا۔
یوسیبیوٴ دا سلوا فریرا نے پرتگال کی جانب سے 64 میچ کھیلے جن میں انھوں نے 41 گول کیے۔ 1966 میں انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں انھوں نے کل نو گول کیے تھے جن میں سے چار گول شمالی کوریا کے خلاف میچ میں کیے تھے۔انھیں عالمی سطح پر ہر زمانے کے بہترین کھلاڑی میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے 745 پروفیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 733گول داغے۔
انھیں کھیل کی رفتار بڑھانے، تیزی کے ساتھ گول پر حملہ کرنے، چکمہ دینے، ڈربل کرنے کیلئے یاد کیا جاتا رہا ہے۔ انھیں ان کے بہترین کھیل کے لیے سنہ 1965 میں بہترین یورپی فٹبالر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔بنفیکا فٹ بال کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انھوں نے 1962 میں یورپی کپ جیتا تھا۔ انھوں نے فٹبال کلب کے اپنے پندرہ سال کے کریئر میں 10 لیگ اور پانچ پرتگالی کپ میں جیت حاصل کی۔وہ سنہ 1964 سے 1973 کیدوران پرتگال کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی رہے۔عالمی کپ میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پرتگال کو تیسری پوزیشن حاصل رہی تھی اور وہ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے ہار گئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.