معروف کھلاڑی سیبسٹین آریسو میں کینسر کی تشخیص کے بعد فٹبال کلب نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

پیر 6 جنوری 2014 13:17

یوروگوئے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) یوراگوئے کے معروف کھلاڑی سیبسٹین آریسو میں کینسر کی تشخیص کے بعد فٹبال کلب نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یوروگوئے میں اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے سیبسٹین آریسوں نے کہاکہ مشکل وقت میں نہ صرف کلب نے ان کی خدمات کو فراموش کیا بلکہ معاہدے کی منسوخی پر تین ماہ کی ملنے والی اضافی تنخواہ کو بھی روک لیا ۔اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ عارضی طور منسوخ کیا گیا ہے اور دفاعی کھلاڑی کی صحتیابی کے بعد دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :