ایران نے عراق کو القاعدہ کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کر دی

پیر 6 جنوری 2014 13:21

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) ایران نے عراق کو القاعدہ کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف سٹاف بریگیڈیر جنرل محمد حجازی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت پڑی تو انکا ملک عراق کو فوجی سازوسامان دینے کیلیئے تیار ہے تاہم عراق نے اب تک سرکاری سطح پر کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ عراقی حکام نے تعاون کے سلسلے میں رابطہ ضرور کیا ہے تاہم تکفیری شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ کاروائی پر کوئی بات نہیں ہوئی،عراقی کمانڈر نے کہاکہ عراق کو ضرورت پڑی تو ہم انہیں فوجی سازوسامان دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :